نوازشریف کو سزاء سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Terrorism clauses dropped in Arshad Malik video scandal case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزاء  سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے برطرف کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلے کا اعلان کیا،کمیٹی کے دیگر ممبران میں سینئر جج جسٹس مامون الرشید ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس عامر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل تھے۔

گذشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ویڈیو کلپ جاری کی تھی جس میں احتساب کے سابق جج ارشاد ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا گیاکہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو قید کی سزاء کاٹتے دیکھ کر میں خود کو قصوروار تصور کرتا ہوں۔مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب جج کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا۔

ویڈیو کے جواب میں جج نے اپنے حلف نامے میں ناصر جنجوعہ ، مہر غلام جیلانی اور خرم یوسف پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیاتھا جبکہ مریم نواز نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر نواز شریف کی بریت کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:جج ویڈیواسکینڈل کیس میں 3 ملزمان عدم شواہدکی بناپربری کردیےگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کردیا تھا اور انہیں مزید کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts