سندھ میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Land worth billions of rupees is illegally occupied in Sindh. Jam Ikramullah Dharejo

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے ہوئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان زمنیوں کو کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیموں یا صنعتی مقاصد کے لئے لیا گیا تھا لیکن اب ان کو تجارتی یا رہائشی مقاصد کے لیئے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کے نام پر بھی بڑے فراڈ کئے گئے ہیں، صنعتی مقاصد کے لئے حاصل کی گئیں زمینوں پر تیس سال گزر جانے کے باوجود صنعتیں نہیں لگائی گئیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت ٹیکس لیتی ہے لیکن سندھ کے انڈسٹریل زونز میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرواتی۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں کی بھی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

سندھ کے صنعتی زونز میں روزانہ رات 12سے صبح 8تک بجلی غائب ہوتی ہے اور ہر اتوار کو 24 گھنٹے کے لئے گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ گیس کے کم پریشر کی شکایات بھی عام ہیں جن سے صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ میں صنعتوں کو تباہ کیا جارہا ہے تاکہ یہ صنعتیں کہیں اور منتقل کی جاسکیں۔

انہوں کہا کہ سب سے زیادہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے لیکن سندھ ہی اس سے محروم ہے۔ قادر پور گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی گیس آس پاس کے علاقوں کو میسر نہیں ہے جو افسوس کا مقام ہے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں ریفارم کا عمل جارہی ہے۔ کوشش ہے کہ افسران کی جدید خطوط پر تربیت کا عمل شروع کیا جائے تاکہ وہ وائٹ کالر کرائمز سے بخوبی نمٹ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کرپشن کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی سخت ہدایات ہیں اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سندھ سے کرپشن کو خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے کراچی کے تمام نالے 3 ماہ میں صاف کرے۔سپریم کورٹ کا حکم

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر کرپشن کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں اور صوبہ سندھ کو کرپشن سے نجات دلائیں۔

Related Posts