پنجاب میں کورونا بے قابو، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں کورونا کی وباء نے تباہی مچادی، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی،کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں کے آئی سی یُوز بھی بھر گئے ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں کے 92فیصد سے زائد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ شہر کے 92.90 فیصد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں۔ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کا آکوپینسی ریٹ بھی78.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں بار12055 مریض زیر علاج ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں817 اور نجی اسپتالوں میں438 مریض زیر علاج ہیں۔

شہر میں انتہائی تشویشناک حالت کے239 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔تشویشناک حالت کے675 مریض ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں زیر علاج ہیں۔ 341 متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار430افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 67 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں1748، ننکانہ 111، قصور44، شیخوپورہ56، راولپنڈی125، جہلم26، چکوال127، اٹک28، مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 29 اورگوجرانوالہ میں57کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود

محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے لاہور کے شہریوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ صرف ایک روز میں کورونا وائرس سے لاہور میں 47 اموات سامنے آ چکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہورکے آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے 245 مریض زیر علاج ہیں۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیس 12.7 فیصد جبکہ صوبہ پنجاب میں 7.98 فیصد رہے۔

لاہور میں گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 723 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1748 مثبت آئے۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں کورونا کے 80 مریض آئی سی یوز میں داخل ہوئے جبکہ گزشتہ روز پورے صوبے میں 97 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔

Related Posts