بھارتی دارالحکومت میں خواتین کے حجاب پہن کر ریسٹورنٹ جانے پر بھی پابندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باحجاب خواتین
(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کے حجاب پہن کر ریسٹورنٹ جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ کے عملے نے باحجاب خواتین کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا۔

ہمسایہ ملک بھارت کے پرنٹ میڈیا (روزنامہ صحافت) کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں باحجاب خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے جنوبی علاقے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔

یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی میں واقع ماربیہ کیفے میں لنچ ٹائم کے دوران پیش آنے والے واقعے کے متعلق مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ ہم وہ چار خواتین ہیں جو ہمیشہ برقع پہن کر دفتر آتی ہیں۔ ہم چاہتے تھے کہ لنچ کیلئے ٹیبل بک کرائیں لیکن ایسا نہیں کرنے دیا گیا۔

خواتین کو بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ میں برقع اتار کر جانا پڑے گا جس کی وجہ پوچھی گئی تو عملے نے بتایا کہ یہ ریسٹورنٹ کی پالیسی ہے کہ کسی بھی مذہبی علامت کے اظہار کی اجازت نہیں دیں گے۔ مسلمان اور باحجاب خواتین نے برقع  اتارنے سے انکار کردیا۔

حجاب اتارنے سے انکار پر ریسٹورنٹ کے عملے نے خواتین کو باہر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین نے ریسٹورنٹ کی پالیسی کو مذہبی آزادی کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی 20 کروڑ سے بھی زائد ہوچکی ہے۔

Related Posts