پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 22.50پوائنٹس گرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE 100 index shows minuscule decline as markets recover

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوہفتے کے تیسرے روز کے دوران کاروبارمیں اُتار چڑھاؤ کے بعد 100انڈیکس 22.50 پوائنٹس گر گیا۔

پہلے ہی دوگھنٹوں کے دوران آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ،اس کے بعد اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس مندی کے باعث 38058.97 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا بھی پیغام لے آیا

انڈیکس ایک مرتبہ 38333.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا اور نچلی ترین سطح 37523.19 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کا اختتام 22.50 پوائنٹس کی مندی کے بعد 37673.25 پوائنٹس پر ہوا۔

پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران مندی کے بعد 0.05فیصد گراوٹ ہوئی اور17 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Posts