پی ایس ایل پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا بھی پیغام لے آیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL Increase business activities in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے مختلف کاروبار بھی عروج حاصل کرنے لگے ہیں اور ایک محتاط انداز کے مطابق اس سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا ۔

ایک رپورٹ کے مطابق شائقین کی جانب سے پی ایس ایل میں شامل ٹیموں سے وابستگی کی وجہ سے ان کی کٹس خریدنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں فیکٹریوں میں ان دنوں مختلف ٹیموں کی کٹس کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری ہے ۔

اسکے علاوہ پی ایس ایل کے ایونٹ کی وجہ سے نوجوانوں کے کرکٹ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں استعمال ہونے والے سامان کی فروخت بھی بڑھے گی جس سے کھیلوں کا سامان بنانے والی انڈسٹری کو بھی عروج حاصل ہو رہا ہے ۔

ا سپورٹس کا سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی بڑے ایونٹ کے آغاز سے ان کی سیل میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے جیسے جیسے پی ایس ایل کا ایونٹ آگے بڑھے گا ان کی سیل میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان 186 ممالک کی فہرست میں 131 ویں آزاد معیشت بن گیا

پی ایس ایل میچز کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے مختلف مقامات سے اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی وجہ سے ہوٹلنگ اورٹرانسپورٹ کے کاروبار کو بھی عروج حاصل ہو رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہت سے لوگوں نے نئی ایل ای ڈیز بھی خریدی ہیںاور اس کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

پی ایس ایل کی وجہ سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں اور مارکیٹنگ کے کاروبار کو بھی عروج حاصل ہوا ہے اور انہیں کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مختلف نامور کمپنیوں کی جانب سے پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ساتھ پارٹنر شپ معاہدے بھی کئے گئے ہیں اور ان کی تشہیر سے ان کے برانڈز اورمصنوعات کی فروخت بھی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت پی ایس ایل کے انعقاد سے اعدادوشمار بارے حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ طے ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے اربوں روپے کی سر گرمیاں ہونے سے اس کے معیشت پر دورس اثرات مرتب ہوں گے ۔

Related Posts