راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او عمران عباس کا قاتل ماراگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad Police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ،ملزم شاہد اپنے ساتھی چوہدری زاہد کے ساتھ 4روز قبل انسپکٹر عمران عباس شہید پر فائرنگ کے واقعہ میں بھی ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، کیرج فیکٹری ناکہ پر فائرنگ سے ٹریفک وارڈن محمد نوید شہید

واضح رہے کہ ملزم شاہد کا ساتھی چوہدری زاہد 406 ت پ کے مقدمہ تھانہ کلرسیداں کا اشتہاری ہے، ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں۔

پولیس حکام کا کہنا ے کہ ایس ایچ او عمران عباس شہید نے گاڑیاں قبضہ میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دی تھیں جس کا ملزم اور ساتھیوں کو رنج تھا، اسی رنج کی بناء پر ملزم شاہد، چوہدری زاہد اور انکے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔

اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جا ئیگا اور کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Related Posts