خواجہ آصف نے این اے 71 سیالکوٹ سے فتح سمیٹ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف نے این اے 71 سیالکوٹ سے میدان مار لیا
خواجہ آصف نے این اے 71 سیالکوٹ سے میدان مار لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے کامیابی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 کا غیر سرکاری بالآخر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق خواجہ آصف کامیاب قرار پائے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف نے اس حلقے سے ایک لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح ریحانہ ڈار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں جس کے مطابق وہ خواجہ آصف کو شکست دے چکی ہیں۔

Related Posts