سکھ برادری کی خوشی کے موقعے پر بابری مسجد کا فیصلہ معنی خیز ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری دُنیا بھر میں سکھ برادری کی خوشی کا موقع ہے جس پر بابری مسجد کا فیصلہ آگیا،  بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے کے لیے آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سکھ برادری کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین بے روزگاری کے خاتمے کے لیے گوادر میں 19 فیکٹریاں لگائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے جبکہ اس فیصلے سے آگ اور بھڑکے گی۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خیر سگالی کا پیغام دیا جس کا منفی جواب دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی تاہم اگر بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے جبکہ بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا باضابطہ ردِ عمل فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محبتوں کی راہداری قائم کرچکے ہیں تاہم بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہے جو نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بہت خطرناک کھیل ہے لیکن پاکستان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا،کشمیریوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے جبکہ ہم نے سابق بھارتی وزیر اعظم کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو تقریب میں دعوت دی جبکہ ہر روز 5000 سکھ کرتارپور آسکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts