تاجروں نے سندھ میں کاروبار 6بجے بند کرنیکا فیصلہ مستردکردیا،احتجاج کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Atiq Mir is expressing concern over the tax system

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کورونا سے بچاؤ کے تحت سندھ ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے،فیصلوں میں تاحر نمائندگان کی مشاورت سے بہتری نہ لائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کورونا سے بچاؤ کے تحت سندھ ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے،فیصلوں میں تاحر نمائندگان کی مشاورت سے بہتری نہ لائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے،کورونا کے احتیاطی فیصلے غیرسودمند اور کورونا وباء سے زیادہ مہلک ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں پیرسے تعلیمی ادارے ، شادی ہالزبند، تقریبات پر پابندی، کاروبار5 روز تک محدود

انہوں نے کہا کہ روایتی پابندیوں سے پرانی اور تباہ کن غلطیوں کو دہرایا گیا ہے،مارکٹیں چھ بجے بند ہونے سے شہر ٹریفک کا جنگل بن جائیگا لوگوں کیلئے سماحی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگا،شادی ہالز، ہوٹلز، ریستوران پر سخت پابندیوں سے تاجر، مزدور، یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگا ۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد کاکہنا ہے کہ مشاورت کے بغیر غلط فیصلوں سے تمام کاروباری سیکٹرز میں سخت اشتعال پیدا ہوگیا ہے،حکومت سندھ فیصلوں پر نظرثانی اور مشاورت سے قابل عمل اور سود مند اقدامات کرے۔

Related Posts