کراچی، 8 کروڑ کیلئے اغوا کیا جانیوالا بچہ بغیر کسی تاوان کے بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے 8 کروڑ کیلئے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نامعلوم اغوا کار گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کمسن لڑکے کے اغواء پر اے وی سی سی کی ٹیم کام کررہی تھی، مبینہ طور پر اے وی سی سی کے ڈر کی وجہ سے بچے کو چھوڑا گیا، اغوا کے بعد اسپیشلائزڈ ٹیم کی جانب سے ناکہ بندی کردی گئی تھی۔

بچے کے اہلخانہ نے پولیس کو تصدیق کی ہے کہ اغواء کار مغوی ایان کو جمعہ کی شام کو خود ہی چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، ہماری جانب سے کوئی تاوان نہیں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے نواز شریف کو وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کردیا

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ کچھ فوٹیجز حاصل کی ہیں اور ان کی مدد سے بھی پولیس اغوا کاروں کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اورنگی ٹاؤن سے 6 سالہ بچے کو اغوا کرلیا گیا تھا ، اغوا کاروں کی جانب سے 8 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts