کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران گھروں میں ڈکیتیوں کی 181 وارداتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ 4 ماہ میں 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی کو سرفہرست ،ن مزاحمت کرنے پر 17 شہری قتل
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی کو سرفہرست دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ساوتھ 36 گھریلو وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع شرقی 35 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ملیر میں گھروں میں ڈکیتی کی 33، کورنگی میں 18، ضلع غربی میں 15 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔ضلع کورنگی میں ڈکیتی کی وارداتیں اگرچہ سب سے کم مگر مزاحمت کرنے پر سب سے زیادہ 23 افراد کو گولیاں مار کر نشانہ بنایا گیا۔چار ماہ کے دوران ضلع غربی میں 22، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، ضلع ساوتھ میں 5 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 3 افراد ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ضلع غربی اور ملیر میں چھ، چھ، ضلع شرقی میں دو، ضلع وسطی، سٹی اور ساوتھ میں ایک ایک شہری ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

Related Posts