گھوٹکی حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں دم توڑ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Journalist Nasrullah Gadani succumbs to injuries in Karachi following Ghotki attack

جاگیرداروں اور بااثر شخصیات کے خلاف جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے مشہور صحافی نصر اللہ گڈانی گھوٹکی میں حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

چند روز قبل قاتلانہ حملے کا واقعہ ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے نصر اللہ گڈانی پر گھات لگا کر حملہ کیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر شہر جا رہے تھے، کوری گوٹھ کے قریب ان پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ تین گولیاں لگنے کے باوجودنصر اللہ گڈانی نے بہادری سے اپنی بقا کی جنگ لڑی۔ ابتدائی طور پر رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال لے جایا گیا، بعد ازاں انہیں کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سندھی اخبار عوامی آواز سے وابستہ اور سوشل میڈیا پر سرگرم نصر اللہ گڈانی اپنی نڈر صحافت کے لیے مشہور تھے، وہ اکثر مقامی جاگیرداروں، سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کا سامنا کرتے تھے۔ ان کی رپورٹس، جو پرنٹ اور آن لائن دونوں میں شائع ہوئی تھیں، نے ہمیشہ لوگوں کی توجہ حاصل کی اور بعض اوقات ان کی صاف گوئی کی وجہ سے تنازعات بھی کھڑے ہوئے۔

گھوٹکی کے مقامی صحافی خطرات کے باوجود نصراللہ گڈانی کی اپنے فن کے لیے غیر متزلزل لگن کو یاد کرتے ہیں۔ اگرچہ نصراللہ گڈانی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم ان کی بے باک صحافت کی وجہ سے انہیں اکثر خطرات کا سامنا رہتا تھا۔

Related Posts