پشاور میں آپریشن کے دوران شہید کیپٹن اور حوالدار کی نمازِ جنازہ ادا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمازِ جنازہ ادا
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

پشاور میں آپریشن کے دوران شہید کیپٹن اور حوالدار کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی عمر 25 سال سے تھی اور وہ ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھتے تھے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حوالدار شفیق اللہ شہید کی عمر 35 سال تھی اور وہ ضلع کرک کے رہائشی تھے۔ پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران کے علاوہ سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کرنے کیلئے روانہ کردئیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم میں اضافہ کرتی ہیں۔

Related Posts