میٹرک کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزم گرفتار
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

میٹرک کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے موبائل فون میں موجودپیپر لیک کا ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت شرجیل الرحمٰن کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21 سال ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شرجیل الرحمٰن حل شدہ پرچے لیک کرتا تھا، ملزم نے نائن ٹین کے نام سےواٹس ایپ گروپ بنایاتھا، اس گروپ میں 202ممبر زہیں جبکہ گروپ کے ایڈمن شرجیل اور فیاض جمالی جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم سفیان نے پولیس کو بیان میں کہا کہ واٹس ایپ گروپ کےایڈمن میں فیاض جمالی اورسفیان ہیں، میں نےدسویں کلاس کےحل شدہ پرچے گروپ میں پوسٹ کئے تھے، پیپر لیک کے نام سے گروپ میں بھی پیپر آتے رہتے ہیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ گورنرہاؤس میں باقاعدگی سےآرٹی فیشل انٹیلی جنس کی کلاس لیتا ہوں ، سمجھ کچھ نہیں آتا سر سےگزر جاتا ہےپھر بھی پڑھتا ہوں، اس کے علاوہ سونے کی جیولری ڈیزائن کرنے کا کام بھی کرتا ہوں۔

Related Posts