کراچی، مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی
(فوٹو: اے آر وائی)

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کردی۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق اخترکالونی سیکٹر بی کے گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے، مرنے والی کی شناخت 30 سالہ ماریہ کے نام سے ہوئی، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں گھر سے 65 سالہ خاتون کنیز فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر موت کے پس پردہ وجہ طبعی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن ہی کے سیکٹر 10 میں بھی گھر سے 30 سالہ خاتون عاصمہ زوجہ سعید کی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کی تاہم حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

سندھ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی سیکٹرآئی کے مکان سے 22 سالہ سعد کی پھندا لگی لاش بھی برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سال کی آسیہ زوجہ عبدالصمد جاں بحق ہوگئی ہیں جو گولی لگنے سے قبل گاڑی ڈرائیو کر رہی تھیں۔

Related Posts