خفیہ تنظیم کیلئے بیوی بچوں پر بدترین تشدد کی ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دکن ہیرالڈ

کراچی پولیس نے عالمی تنظیم سے ٹاسک لے کر اپنی ہی بیوی اور بچوں پر تشدد کی ویڈیوز بنانے والے جنونی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے ضلع سینٹرل کی ویمن پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران طاہر عباس نامی جنونی شخص کو گرفتار کر کے اس کی اہلیہ اور 4 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

موقر معاصر ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس ارم امجد کے مطابق ملزم طاہر ایک بین الاقوامی تنظیم سے وابستہ ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اسے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا اور ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنی ہوتی تھی۔

ملزم ٹاسک ملنے پر اپنی ہی بیوی پر تشد کر کے اس کی ویڈیو بناتا تھا، بیوی کے جسم پر تشدد کے باعث زخم آ گئے تھے۔ ملزم کو اگلا ٹاسک اپنی بیٹی کی ویڈیو بنانے کا ملا تھا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم طاہر اپنی خفیہ تنظیم کے کہنے پر جنسی ہراسمنٹ، تشدد اور دیگر شرمناک کام کرتا رہا ہے۔

پولیس کو جنونی شخص کے خلاف متاثرہ خاتون کی بہن کی جانب سے درخواست ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ پولیس نے ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا برآمد بھی کرلی ہیں۔ اس حوالے سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Related Posts