کراچی میں سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے قریب گھر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مبینہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔ دھماکے سے متاثرہ علاقہ سولجر بازار تھانے کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں ہسپتال ذرائع کے حوالے سے دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات کے آغاز سے قبل دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اس سے قبل گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق فروری کے دوران ہونے والے دھماکے کے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

Related Posts