کراچی کے صنعتکاروں نے نئے وزیرخزانہ حماد اظہر سے امید لگا لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KARACHI INDUSTRIALISTS PIN HOPES WITH NEW FINANCE MINISTER

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے حماد اظہر کو وزیرخزانہ کا قلمدان سونپنے کے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروصنعتکار برادری پر امیدہے کہ نئے وزیرخزانہ معیشت کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور صنعتی و اقتصادی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا بھی خیرمقدم کیا لیکن ساتھ ہی حکومت سے یہ درخواست بھی کی کہ ڈالر کی قدر میں کمی ہونے کے باوجود اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا لہٰذا ہر طبقے تک اس کے ثمرات ضرور پہنچنا چاہیے اور ذریعہ معاش میں بھی بہتری لانی چاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا کے وبائی مرض نے معیشت کے مختلف شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے باالخصوص تجارت وصنعت کو سب سے زیادہ نقصانات کا سامنا ہے جس کو مزید تباہ ہونے سے بچانے اور کورونا سے پیدا صورتحال سے متاثرہ صنعتوں کو معمول کے مطابق بحالی میں حکومت کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:معروف صنعتکار مجید عزیز یواین جی سی این پی کے صدر منتخب

انہوں نے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کی توجہ صنعتوں کو درپیش مسائل کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ کبھی بجلی مہنگی تو کبھی گیس مہنگی اور کبھی صنعتوں کی بجلی غائب تو کبھی گیس بند کردی جاتی ہے ان حالات میں صنعتکار کس طرح برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل کرسکتے ہیں ؟ لہٰذا نئے وزیر خزانہ معاشی بحرانوں سے صنعتوں کو نکالنے اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تاجروصنعتکار برادری کے ساتھ مشاورت کریں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ کورونا سے متاثرہ تجارت و صنعت کو پہلے کی طرح بحال کرکے ملک کی کم ہوتی برآمدات میں دوبارہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

Related Posts