کراچی کے تاجر نے کاروباری نقصان پر خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تاجر نے کاروباری نقصان پر خودکشی کرلی
کراچی کے تاجر نے کاروباری نقصان پر خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بولٹن مارکیٹ میں تاجر نے کاروباری نقصان پر اپنے گودام میں زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں گودام سے ایک تاجر کی لاش بر آمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر نے کاروباری نقصان پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق مقتول کاسمیٹکس کا تاجر ہے، تاجر نے ملازمین سے کہا تمام کیمرے بند کرکے نیچے چلے جاؤ اور دکان میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کو ملازمین نے بیان دیا کہ تاجر کاروبار میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے کافی اُلجھن کا شکار تھا، نیچے گئے تو گولی چلنے کی آوازآئی، بھاگتے ہوئے اوپر گئے تو زمین پر لاش پڑی ہوئی تھی۔

Related Posts