فیس بک کی ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کی ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا
فیس بک کی ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں امریکی ٹیکنالوجی نے اہم تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک ڈیسک ٹاپ ورژن کے ڈیزائن کو ازسرنو ڈیزائن کررہی ہے۔

فیس بک نے ان تبدیلیوں کو ابتدائی طور پر کچھ بیٹا صارفین کیلئے جاری کردیا ہے۔

بیٹا صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک کو بھی یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیوی گیشن کے لیے ٹولز اور دیگر ایپس کو روایت سے ہٹ کر بائیں جانب رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کو کچھ صارفین کی جانب سے ناپسند بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹراورجی میل کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تمام ٹولزاورایپلی کیشنز بائیں جانب دکھائی دیتی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ فیس بک ڈیسک ٹاپ کے اس نئے لے آؤٹ کوصارفین کی جانب سے پذیرائی ملنے میں کچھ وقت لگے گا۔

میٹا کے مطابق ابھی اس نئے ڈیزائن کوتجرباتی طورپر پیش کیا گیا ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے دنیا بھرکے صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Related Posts