اسلام آبادلاک ڈاؤن،مولانافضل الرحمان نے لائحہ عمل تیارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناجائزاورنااہل حکومت کوگراناملکی مفادکےلیےاچھاہے،مولانافضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے، آزادی مارچ پرامن ہوگا اور ہمارا کسی ادارے سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام کے امیرمولانافضل الرحمان نے اسلام آبادکولاک ڈاؤن کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی کی  حتمی منظوری  متحدہ مجلس عمل میں شامل ہم خیال جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد دی گئی۔

اس سلسلے میں مرکزی جماعت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر، شاہ اویس نورانی سےبھی مشاورت کی گئی،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر نامزد کردیے گئےہیں، مولانا فضل الرحمن نے کمیٹیوں کے ممبران کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کمیٹیوں میں سیاسی رابطہ کمیٹی، سفارتی رابطہ کمیٹی ، میڈیا رابطہ کمیٹی، تاجروں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتوں کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد میں حکومت کےخلاف دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے، 28جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)  کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

Related Posts