دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار
دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بھتہ خوری اور دہشت گردی میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مل کر کارروائی کی،جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتاری کے بعد بیانیہ جاری کرتے ہوئے ایس آئی یو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کی شناخت سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے اوردہشت گردسے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پہلے 2019 میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2013 میں ملزم کراچی میں دہشت گردی اور مختلف وارداتوں کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹرسراج کو بھتے کی پرچی بھیجی تھی، بھتہ دینے سے انکار پر ملزم نے ڈاکٹر سراج کو گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔

اس معاملے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اس سے قبل کراچی میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے جس کا اس نے خود اعتراف کیا ہے۔ 

پولیس نے ملزم سے برآمد اسلحے کو فرانزک لیبارٹری بھیج دیا ہے جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتاری کے بعد ملزم 2019 میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2013 میں ملزم کراچی میں دہشت گردی اور مختلف وارداتوں کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

Related Posts