کوئی فحاشی کا اڈہ نہیں چلے گا، آئی جی سندھ نے احکامات جاری کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے تمام ایس ایچ اوز ہوجائیں ہوشیار، شہر میں ٹاسک فورس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف (سی سی پی او) کو متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جہاں ٹاسک فورس کا چھاپہ ہوگا اور بے ضابطگی پائی جائے گی، وہاں کے ایس ایچ او کو ہٹادیا جائے گا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ ناقابل معافی منظم جرائم میں منشیات، گٹکا ماوا کی خریدو فروخت، جوئے اور فحاشی کے اڈے چلانا شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ پولیس نے واضح طور پر ہدایات جاری کردی ہیں کہ انکوائری میں ایس ایچ اوز کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث پائے گئے تو سزا ملے گی، جرائم کی سرپرستی کرنے والے افسران کو پوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔

Related Posts