روکنے پر خاتون ڈرائیور پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ پر خاتون ڈرائیور کی جانب سے پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار خاتون نے پولیس افسران سے تلخ کلامی کی اور ایک اہلکار کو گاڑی سے کچلتے ہوئے فرار ہو گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوری 2024 میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر پیش آیا، جس کے بعد خاتون ڈرائیور کے خلاف ضلع راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں دفعہ 279، 186، 337G اور 427 کے تحت  ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ خاتون موٹروے پر مقررہ حد رفتار سے تیز زگ زیگ انداز میں گاڑی چلا رہی تھیں، جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے پولیس سے تعاون کرنے سے انکار کیا اور تلخ کلامی شروع کر دی۔

پولیس اہلکار کے مطابق سفید رنگ کی ہنڈا سوک میں سوار خاتون سے کوائف طلب کیے گئے تو انہوں نے ٹول پلازہ کی حد عبور کرتے ہوئے ان پر گاڑی چڑھادی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

Related Posts