پولی کلینک اسپتال آئیسکو کا 6کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISCO sends final notice to the Polyclinic Hospital to pay the bill

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد(سید محمد یاسین ہاشمی) پولی کلینک اسپتال آئیسکو کا 6کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے پولی کلینک ہسپتال کو بل ادا کرنے کیلئے آخری نوٹس بھیج دیا۔ آئیسکو کا کہنا ہے کہ 7 یوم کے اندر بل ادا نہ کیا گیا تو بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد کا دوسرا بڑا ہسپتال پولی کلینک آئیسکو کا 6 کروڑ 97 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، ہسپتال نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اکتوبر 2019 سے بجلی کا بل ادا نہیں کہا۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر 7 یوم کے اندر بل ادا نہ کیا گیا تو بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر گاڑی حادثے کا شکار ،دو مرد اور دو بچے موقع پر جاں بحق

دوسری جانب پولی کلینک ہسپتال کے نااہل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بل کی ادائیگی کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے۔

واضح رہے کہ پولی کلینک اسلام آباد کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے جو وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات اور شہروں کے مریضوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کر رہاہے۔

ہسپتال میں روز 6 سے 10 ہزار مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں، بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن منقطع ہونے کی صورت میں ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے اور آپریشن میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts