ایرانی اداکارہ ترانہ علیدوستی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایرانی اداکارہ ترانہ علیدوستی کو غلط مواد شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترانہ علیدوستی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد مرتبہ ایرانی احتجاجی تحریک کی حمایت کی اور تحریک میں شریک کارکن محسن شکاری کو پھانسی دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں برس مقبول ہونے والے 10 پاکستانی ڈرامے

معروف اداکارہ ترانہ علیدوستی نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ عالمی ادارے انسانیت کی توہین پر مبنی خون کی ہولی کھیلنے کا عمل دیکھ رہے ہیں جبکہ ترانہ علی کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے جو متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

اداکارہ ترانہ علیدوستی نے  عالمی سطح پر 2016 کی دی سیلز مین، 2006 کی فائرورکس ویڈنیس ڈے  اور 2009 کی فلم اباؤٹ ایلی میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رواں برس ان کی فلم لیلیٰ اینڈ ہر برادرز کو کانز فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں 22 سالہ مہسہ امینی کی پولیس کی زیرِ حراست ہلاکت کے بعد پھوٹ پڑنے والے مظاہرے چوتھے ماہ بھی جاری ہیں۔ ایرانی حکومت نے مظاہرین کو پھانسیوں پر چڑھانا شروع کردیا تاہم مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی میں مصروف ہیں۔

 

Related Posts