تفتیشی افسر نے مسیحی بچی کے اغواء کا کیس دبادیا، والدین کی انصاف کیلئے دہائیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

christian girls forced marriage annulled in punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے گلریز کالونی کے رہائشی انور مسیح کی بارہ سالہ نابالغ بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج، پولیس کی ملزمان کے ساتھ سازباز،کیس دبانے کی کوشش،متاثرین نے حکومت سے مدد مانگ لی۔

مغویہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ایم ایم نیوز کی خبر پر ہمارا مقدمہ تودرج کرلیا گیا ہے لیکن تا حال ہماری بچی بازیاب نہیں ہو سکی ،تھانے میں تعینات تفتیشی آفیسر طارق محمود گوندل اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

انور مسیح  کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور طارق محمود گوندل بچی کی بازیابی کے بجائے ملزمان کے ساتھ صلح کرنے پر مجبور کررہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم فاضل حسین اور طارق گوندل آپس میں ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تفتیشی افسر مقدمہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر طارق محمود گوندل نے اعلیٰ حکام کے نوٹس کے باوجود کیس کو لٹکایا ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی  کو درخواست دینے کے باوجود معاملہ ہنوز حل طلب ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی ملی بھگت، 2 خطرناک مجرم ائیرپورٹ کی حوالات سے فرار

مغویہ کے والدین نے وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts