انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے تیار، عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے تیار، عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف
انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے تیار، عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم نے زیادہ تر موبائل پلیٹ فارمز پر استعمال کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے کی تیاری کر لی، انسٹاگرام نے عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے ایپ کے طور پر عمودی اسکرولنگ کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں انسٹاگرام اسٹوریز کو دائیں سے بائیں حرکت دینا پڑتی ہے تاہم یہ طریقہ بے شمار صارفین کو پسند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 10ویں برسی

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دائیں بائیں کے مقابلے میں نئے فیچر کی آزمائش خوش آئند ہے جس کے تحت انسٹاگرام صارفین عمودی اسکرولنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ برازیل اور ترکی میں بعض صارفین عمودی اسکرولنگ کی آزمائش کرنے لگے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمودی اسکرولنگ بنیادی طور پر ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کی طرز کا فیچر ہے کیونکہ ان دونوں موبائل ایپس میں اسکرولنگ دائیں سے بائیں کی بجائے عمودی ہوتی ہے۔ انسٹاگرام دیگر پلیٹ فارمز کا مقابلہ کر رہا ہے۔

نئے فیچر کے تحت زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اپنی توجہ ساکن تصاویر کی جگہ متحرک ویڈیوز پر مرکوز رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے صارفین پہلے ہی عمودی اسکرولنگ کے عادی ہیں جو انسٹاگرام بھی آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔ 

Related Posts