پاکستان کیخلاف بھارتی منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان اور بھارت کے تعلقات 1947ء میں تقسیم ہند سے اب تک کشیدہ رہے ہیں، دونوں ممالک تین جنگیں لڑ چکے ہیں ، سوائے 70 ء کی دہائی میں تھوڑا وقفہ آیاجب مورار جی دیسائی نے اقتدار سنبھالا تھا یا واجپائی کا لاہور دورہ اس کے علاوہ نئی دہلی مستقل طور پر کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت دہشت گردی اورافغانستان کے ذریعے پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بی جے پی کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی انتہا پسند سرگرمیوں نے اب ایک نئی جہت اختیار کرلی ہے اور اس کی اتحادی جماعت آر ایس ایس کی منفی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اورفضائی حملہ اور پلوامہ دہشت گردی واضح مثالیں ہیں۔

پاکستان نے بھارت کا فضائی حملہ ناکام بنایا اور پائلٹ کو حراست میں لیا اور اس واقعہ کے بعد پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی جبکہ پلوامہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے تانے بانے بھی بھارت سے ملنے کےشواہد دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کی ملی بھگت یا ہندوستان کی پشت پناہی نے مودی کو پاکستان میں دہشت گردی کو تیز کرنے کے لئے حوصلہ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حالات ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، لیکن ہندوستان کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آ سکی کہ پاکستان کی فوج 1965 یا 1971 کی نسبت آج کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہتھکنڈوں کے بارے میں دنیا کو متنبہ کیا ہے اور پاک فوج کے تیار کردہ ایک ڈوزیئر کو دنیا کے سامنے رکھا گیا ہے تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ بھارت خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔

کئی سالوں کی جدوجہد میں پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پالیا ہے، اس کے شہر اب محفوظ ہیں اور اگر اب بھی کچھ چھوٹے چھوٹے واقعات دور دراز کے شمالی پہاڑی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں لیکن ان سے بھی فوری طور پر اور مؤثر طریقے سے نمٹ لیا جاتا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن مودی پاکستان کے لئے پریشانی پیدا کرنے کے نظریئے پر قائم ہیں۔ جنرل قمر باجوہ متعدد بار ایل او سی کا دورہ کر چکے ہیں اور پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔

پاکستانی فوجیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کے لئے شہادت خداوندی کی رحمت ہے۔ ہندوستانی شاید ہی سمجھے کہ پاکستانی فوجیوں کے دل کی دھڑکن اپنی مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی کو بہت بڑی نہیں سمجھتی ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ قوم سکون سے زندگی گزار سکے۔

کچھ ہی دن پہلے پاک بحریہ نے میزائلوں کا تجربہ کیا اور جے ایف تھنڈر طیارے کے اضافے سے اب حملہ کرنے کی صلاحیت کو مزید تقویت ملی ہے۔ ایئر فورس اب اپنے اسکواڈرن میں رافیل سے کہیں زیادہ اعلیٰ طیارے شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو ہندوستان نے فرانس سے حاصل کیا تھا۔

یہ صرف چند انتباہی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے دشمن پاکستان پر بری نظر ڈالنے کی ہمت نہیں کرسکتا ،ان کے اپنے جرنیلوں نے ہندوستانی قیادت کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کی گئی تو ہمیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ایک بھارتی فوج کے سابق جنرل کی تازہ ترین کتاب نے یہ واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا ۔

Related Posts