بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا
بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ غاصب بھارت کی ریاستی دہشت گردی آج بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر باندی پورہ کے علاقے میں نوجوان کشمیری کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

کشمیری نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں جنگجو قرار دے کر شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن تاحال جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے گرنے پر تفتیش شروع کردی گئی۔

قبل ازیں روس کا کئی دہائیوں پرانا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 28 مسافروں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آغاز میں پیترو پیولوسک کمچی سے شمال مغربی علاقے پلانا جاتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گی

مزید پڑھیں: روس کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فضایئہ کا طیارہ مگ 21 تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مارچ کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تربیتی مشن کیلئے اڑان بھرنے کے بعد پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کو اڑانے والا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک

Related Posts