پاکستانی اوپرا سنگر سائرہ کیلئے برطانوی فرماں روا کا اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائرہ
(فوٹو: آن لائن)

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کو برطانوی فرماں روان کنگ چارلس 3 کی تاجپوشی پر برطانوی قومی ترانہ گاڈ سیو دی کنگ ریکارڈ کرانے کیلئے تعریفی خط موصول ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریکارڈنگ موصول ہونے پر برطانوی فرماں روا نے اپنے خط میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سائرہ پیٹر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملکہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ اپنا دستخط کردہ فوٹو کارڈ بھی بھیجا۔

قبل ازیں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر نے 2018 میں برطانوی قومی ترانہ گاڈ سیو دی کوین بھی برطانوی حکومت کی درخواست پر ریکارڈ کروایا تھا جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور واحد پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

بعد ازاں برطانوی ملکہ نے ریکارڈنگ کرانے پر گلوکارہ سائرہ پیٹر کو شکریے کا خط ارسال کیا تھا۔ پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر، پہلی صوفی اوپرا سنگر اور برطانوی قومی ترانہ ریکارڈ کرانے والی پہلی گلوکارہ سائرہ پیٹر عالمی سطح پر اپنے وطن کا نام روشن کر رہی ہیں۔

نیوز ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی درخواست پر ریکارڈ کرائے گئے قومی ترانے گاڈ سیو دی کنگ کو برطانوی حکومت کی آفیشل تقریبات میں خطے بھر کی سرگرمیوں کے دوران استعمال کیا جائے گا جس میں سٹیزن شپ سے متعلق تقریبات بھی شامل ہیں۔

Related Posts