روس کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ
روس کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ

ماسکو: روس کا کئی دہائیوں پرانا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 28 مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ علاقائی دارالحکومت پیترو پیولوسک کمچی سے شمال مغربی علاقے پلانا جا رہا تھا کہ اس کا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

چار دہائیوں پرانے طیارے میں عملے  کے 6 اور 22 مسافر سوار تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

طیارے میں سوار اکثر افراد کا تعلق پلانا سے تھا اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ زمین اور سمندر دونوں جگہوں پر گرا ہے۔

مقامی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر دفتر کی ترجمان ویلنٹینا گلازووا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت پیترو پیولوسک کمچی سے ساحلی علاقے پلانا کی جانب سفر کرنے والا طیارہ 2 بجکر 40 منٹ پر غائب ہو گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ کے مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل اور پلانا ایئرپورٹ سے ساڑھے 5 کلومیٹر کی مسافت پر طیارے سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

روس کی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق طیارے کا کچھ ملبہ پہاڑوں کی ڈھلوان پر ملا ہے جبکہ بقیہ حصہ ساحل سے 4 کلومیٹر اندر سمندر میں ملا ہے۔

وزارت ایمرجنسی کے ذرائع کے مطابق طیارے نے دو مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن صحیح نظر نہ آنے اور تیز ہوا کے باعث پائلٹ ایسا نہ کر سکا اور ایک چٹان سے ٹکرا کر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے نیا کم قیمت گلیکسی ایف 22 فون متعارف کرادیا

Related Posts