معروف اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلعت حسین
(فوٹو: جنگ نیوز)

معروف ٹی وی اداکار اور صداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ اپنی مخصوص آواز میں ریڈیو ڈراموں اور بے شمار اشتہارات میں صداکاری کرنے والے طلعت حسین نے اپنے شوبز کیرئیر میں بے شمار افراد کو متاثرکیا۔ان کی عمر 83 سال تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق طلعت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ طلعت حسین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور روشن خیال گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ، طلعت حسین کی والدہ بھی آخری دم تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔

ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور دیگر چینلز کیلئے ڈراموں، اشتہارات اور دیگر پراجیکٹس میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے طلعت حسین کی والدہ چاہتی تھیں کہ طلعت حسین سول سروس میں جائیں۔ طلعت حسین 1940 میں بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔

صدر آرٹس کونسل نے اداکار طلعت حسین کے کراچی میں انتقال کر جانے کی تصدیق کردی۔ طلعت حسین نے تھیٹر آرٹس میں لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے ٹریننگ حاصل کی تھی اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی طلعت حسین انگریزی کے ماہر تھے۔

بچپن میں طلعت حسین کو گیت گانے، مصوری کرنے اور کرکٹ کا شوق تھا۔ انہوں نے ایکٹنگ کی تعلیم لندن سے حاصل کی تھی، طلعت حسین کا انتقال 84سال کی عمر میں ہوا جس پر مشہورومعروف شخصیات کی جانب سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts