بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ننئی دہلی: بھارتی فضایئہ کا طیارہ مگ 21 تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تربیتی مشن کیلئے اڑان بھرنے کے بعد پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کو اڑانے والا پائلٹ بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے نے ائیر بیس سے ٹریننگ مشن کیلئے اڑان بھری تھی تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے بھی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ یہ افسوسناک حادثہ آج صبح کے وقت پیش آیا۔ جنگی تربیت مشن بھارت کے مرکزی علاقے میں جاری تھا جس کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ اپنا کیپٹن اے گپتا کھو بیٹھی۔ بھارتی فضائیہ نے کیپٹن اے گپتا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کیلئے انکوائری کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ دیکر آباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں  تربیتی پرواز کے دوران اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے  گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کے دوران انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 7 اکتوبر 2019ء کے روز محو پرواز طیارے کو راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹر اور طالب علم  پائلٹ اڑا رہے تھے، تاہم پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد اکیڈمی کو علاقہ پولیس کی طرف سے حادثے کی اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

Related Posts