بھارت نے کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو 7 ماہ بعد رہا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India releases Kashmir leader Farooq Abdullah after 7 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر : بھارت نے کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو سات ماہ بعد رہا کردیا ہے ،انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

رہائی کے فورا بعد فاروق عبد اللہ نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ دہلی جاسکیں گے اور پارلیمنٹ میں شریک ہوں گے اور تمام کشمیریوں کے لئے بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آزادی مکمل نہیں ہے۔ آزادی اس وقت پوری ہوگی جب تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا عالمی برادری سے مسئلۂ کشمیر کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی حکومت سیاسی رہنمائوں کی رہائی کے لئے جلد اقدام کرے گی، ریاست کے لوگوں کو آزاد لوگوں کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی آزادی ملنی چاہئے۔

فاروق عبداللہ مرکزی دھارے میں شامل ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنھیں 5 اگست کو حراست میں لیا گیا ۔

Related Posts