بھارت میں بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکنے والی ماں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani girl goes missing, believed to be killed by family in Italy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دلی: بھارت میں ایک عورت کو اپنے ہی 5 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش نالی میں پھنکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا  گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے کھجوری خاص میں 3 روز قبل 5 سالہ بچے کی لاش ایک نالی سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تفتیش اور شواہد کی روشنی میں بچے کی ماں، سوتیلے باپ اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سوتیلے باپ نے کسی بات پر غصے میں آکر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی لات بچے کے نازک حصے پر لگی جس سے وہ تکلیف سے بے ہوش ہوگیا۔ بچے پر سوتیلے باپ کے تشدد کے وقت وہاں اس کی سگی ماں بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں :شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کے قتل کا معمہ حل ،قاتل بہنوئی نکلا

بچے کی حالت غیر ہونے پر دونوں گبھرا گئے، انہوں نے سوچا کہ اگر بچے کو اسپتال لے گئے تو وہ مشکل میں پھنس جائیں گے، جس پر انہوں نے بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بچے کی ماں نے اسے دبوچا اور سوتیلے باپ نے اس کا گلا گھونٹا۔ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کے لیے دونوں نے اپنے رشتے دار کی مدد حاصل کی اور تینوں لاش کو گاڑی میں ڈال کر نالے میں پھینک آئے۔

نئی دلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی کیمرے سے اس بات کی تصدیق ہورہی تھی کہ لاش پھینکنے والے 3 ہیں اور ان میں سے ایک خاتون ہے لیکن ان کی شکلیں واضح نہیں ہورہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں فیس بک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا

پولیس کو گاڑی میں لگے ایک اسٹیکر نے انہیں ملزمان تک پہنچایا۔پولیس نے اسی ماڈل کی 200 گاڑیوں کی تلاش کی اور بالاخر مطلوبہ کار مل گئی جس سے وہ ملزمان تک پہنچے۔ ملزمان کے خلاف قتل اور جرم کے شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہیں۔

Related Posts