جامعہ کراچی میں 9 کمپیوٹرآپریٹرز کو گریڈ17میں سینئر ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر بنا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی میں 9 کمپیوٹرآپریٹرز کو گریڈ17میں سینئر ڈیٹاپروسیسربنا دیا گیا
جامعہ کراچی میں 9 کمپیوٹرآپریٹرز کو گریڈ17میں سینئر ڈیٹاپروسیسربنا دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی میں برسوں سے ترقی کے منتظر9کمپیوٹرآپریٹرزکو گریڈ 17میں ترقی دیکرسینئر ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر بنادیا ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ ملازمین نے نئی قائم مقام انتظامیہ کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے، حکومت سندھ نے کمپیوٹر آپریٹرز کی ترقی کا سلسلہ سندھ بھر میں شروع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی نئی و قائم مقام انتظامیہ نے برسوں سے ترقی کے اہل ہونے کے باوجود ترقی سے محروم رکھے جانے والے 10کمپیوٹر آپریٹرزکو گریڈ 17میں ترقی دے دی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ ترقی پانے والے ملازمین نے نئی و قائم مقام انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں  نے دیگر ملازمین کے ساتھ انہیں بھی ترقی دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق انتظامیہ نے مذکورہ کمپوٹر آپریٹرز کو ترقی کا اہل ہونے کے باوجود ترقی سے مختلف حیلے بہانوں کی وجہ سے روک رکھا تھا، جب کہ حکومت سندھ نے سندھ بھر کے تمام سرکاری اداروں میں تعینات کمپیوٹرزآپریٹرز کو ترقی دیکرگریڈ 17میں سینئر ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر بنانے کا اعلان اور حکم جاری کیا تھا جس پر جامعہ کراچی میں  مذکورہ 9کمپیوٹرآپریٹرز پر لاگونہیں کیا جارہا تھا۔

جس کے بعد موجودہ انتظامیہ نے پیر کو مذکورہ 9کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ 17میں ترقی کے لیٹر جاری کردیئے ہیں، ترقی پانے والوں میں محسن زاہد،شعیب سلیم، وقاص، فیصل رضا،ابراہیم، فرحان خان، عبدالصمد،شوہیب عالم،محمدبرہان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی اسسٹنٹ رجسٹرار بعض کمپیوٹر آپریٹرز کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے

Related Posts