ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imad Wasim fined for violating code of conduct

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے پہلے اوور میں رحمان الله گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2/5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

باؤلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے جان لڑائیں گی

اس سے قبل عماد وسیم کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل میں کراچی کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ امید ہے کہ پی ایس ایل سیون میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اب میری جگہ بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان ہیں،قیادت سے ہٹائے جانے پر مجھے کوئی افسوس نہیں،بابر اعظم پاکستان کی شاندار انداز میں قیادت کر رہے ہیں وہ بہت گروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام اپنی ٹیم کے لیے کھیلنا ہے، پاکستان کی مسلسل عمدہ کارکردگی قابل تحسین ہے اس کا کریڈٹ پی سی بی کو بھی جاتا ہے۔

Related Posts