پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے جان لڑائیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zalmi, Gladiators to battle for place in play-offs today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ دو سابقہ چمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے تک پہنچنے کے لیے آج ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

دونوں ٹیموں کے سات سات میچوں میں چھ پوائنٹس ہیں لیکن گلیڈی ایٹرز نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر زلمی سے آگے ہے اور فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

زلمی نے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز نے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اآج زلمی کو زیر کرنے کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل ٹائٹل کی جنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئی کمک بلالی

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین اور لیوک ووڈ کی کمی کے بعد بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کرلیاہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنیوں میں آج شام ساڑھے 7بجے پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہائی اسکورنگ میچ کی توقع ہے۔

پشاور زلمی:
وہاب ریاض، لیام لیونگ اسٹون، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ زازئی، عثمان قادر، سلمان ارشاد، عماد بٹ، سمین گل، کامران اکمل، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ، محمد حارث، محمد عمر، سہیل خان، میٹ پارکنسن، پیٹ براؤن شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد، جیمز ونس، افتخار احمد، حسن خان، نسیم شاہ، جیسن رائے، جیمز فاکنر، عمر اکمل، سہیل تنویر، خرم شہزاد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی، نور احمد، احسن علی، غلام مدثر، ول سمیڈ، علی عمران شامل ہیں۔

Related Posts