آئی سی سی ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار رہے، ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے شبھمن گل کا ون ڈے رینکنگ میں دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پربراجمان ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ ہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلے نمبر پر قابض ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے جسپریت بمراہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ٹیسٹ بولر رینکنگ میں روی چندرن ایشون2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ

ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے فلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جب کہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Related Posts