آئی سی سی کا 43ویں سالگرہ پر جنوبی افریقہ کے باؤلر مکھایا انٹینی کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کا 43ویں سالگرہ پر جنوبی افریقہ کے باؤلر مکھایا انٹینی کو خراجِ تحسین
آئی سی سی کا 43ویں سالگرہ پر جنوبی افریقہ کے باؤلر مکھایا انٹینی کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی افریقہ کے مشہور فاسٹ باؤلر مکھایا انٹینی نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں جبکہ آئی سی سی نے سالگرہ کے موقعے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ مکھایا انٹینی نے جنوبی افریقہ کیلئے 101 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 173 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کارکردگی دکھائی۔

پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ مکھایا انٹینی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کے 10 عالمی میچز کھیلے اور انٹرنیشنل میچز کے دوران 662 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی کے مطابق مکھایا انٹینی کسی بھی ٹیسٹ میچ کے دوران ساؤتھ افریقہ کیلئے بہترین باؤلنگ کے اعدادوشمار رکھتے ہیں جو کسی اور جنوبی افریقن باؤلر کے پاس نہیں۔ کرکٹ کونسل نے مکھایا انٹینی کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

Related Posts