ابراہیم حیدری میں دہشت کی علامت نزاکت ساتھیوں سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ibrahim haideri police arrested 3 accused in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ابراہیم حیدری میں دہشت کی علامت ، پولیس پر حملوں سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ملوث گروہ کے 3 ارکان کوسرغنہ سمیت ابراہیم حیدری پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے بھاری اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا، ان کی گرفتاری سے جرایم کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم نزاکت عرف ٹی ٹی کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔گرفتار ملزم نزاکت عرف ٹی ٹی ابراہیم حیدری اور اطراف کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ملزم نزاکت پر 30 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں،ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ساتھیوں کی مدد سےپولیس پر حملے سمیت ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہاکہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں اس گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے جس کے لیے ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری شاہد محمودسمیت دیگر تھانہ داروں کو بھی ہدایت کر دی گئی ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، کمسن لڑکے سے مگرمچھ کے بچے بازیاب

Related Posts