مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان
مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان پہلے ہی متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، بارشوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

عمران خان نے ہدایت دی کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں اور متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، پی ٹی آئی کے رضاکار سیلاب زدگان کی مدد کریں، ملک مجرموں کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے مختلف شہروں میں تباہی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ متاثر علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہاہے، 2010 کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے تھے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے، سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے، ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے، ڈیم تعمیر کرکے ہم نہ صرف سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں بلکہ بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں۔

Related Posts