موسم سرما کی تعطیلات ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسم سرما کی تعطیلات ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنیکا فیصلہ
موسم سرما کی تعطیلات ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک میں کورونا وائرس وبائی کی موجودہ صورتحال کے باوجودتعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات تعلیم اور تمام صوبوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزارت صحت کے عہدیداروں نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت کانفرنس میں موسم سرما کی تعطیلات ، تعلیمی سال کو اپریل سے اگست کے دوران اور گریڈ آٹھ کے بورڈ امتحانات سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے ہونیوالے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری طرف پاکستان میں 3 کورونا کیس کی تعداد بڑھ کر 338875 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6893 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے کراچی پولیس کے ایس پی راجہ ارشد کی جان لے لی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1302 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی۔

Related Posts