حب ریلی کا آٹھواں ایڈیشن، گڈانی کے ساحل پر نیا ٹریک تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hub Rally Track

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ہرسال کی طرح امسال بھی حب ریلی کی تیاریاں جاری، آٹھواں ایڈیشن 13 اور 14مارچ کو ہوگا، گڈانی کے ساحل پر نیاٹریک بنادیا گیا، موٹر بائیکس کے مقابلوں کا بھی اعلان کردیا گیا۔

اس بار حب ریلی بلوچستان کے صحرا کے ساتھ ساتھ گڈانی کے ساحل پر ہوگی جس کیلئے 50کلومیٹر کا نیا ٹریک بنایا گیا ہے، ٹریک پر ساحلی پٹی کے علاوہ پہاڑ کا کچھ حصہ اور صحرا کا کچھ میدان بھی ہے اس طرح یہ نیا ٹریک تھری ان ون ہوگا ۔

آٹھویں حب ریلی میں ملک کے صف اول کے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئیں گے ، لیجنڈری ڈرائیور نادر مگسی، رونی پٹیل، آصف امام، اسد کھوڑو، عامر مگسی ، زین علی ، صاحبزادہ سلطان محمد علی ، ندیم خان، شیراز قریشی ، کے علاوہ خواتین میں ٹشنا پٹیل ، پلوشہ سلطان ندا واسطی اور سلمیٰ خان سمیت نامور ڈرائیور ٹریک پر ایکشن میں ہوں گے۔

اس بار حب ریلی میں موٹر بائیکس کے درمیان مقابلے 13مارچ کو ہونگے اسی روز کار ڈرائیور ریکی کریں گے ،50کلومیٹر پر مشتمل ٹریک پاکستان کا سب سے چھوٹا ٹریک ہے لیکن خطرناک موڑ ، پتھریلے ،ریتیلے اور دشوار گزار راستوں کے علاوہ گڈانی کے ساحل کی وجہ سے ڈرائیِورز کیلئے حب ریلی کا ٹریک سب سے دلچسپ ہوگا کیونکہ یہاں پر رفتار اور توازن کو برقرار رکھنا ڈرائیورز کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حب ریلی کیلئے ڈرائیورزپورا سال انتظار کرتے ہیں ۔

حب ریلی میں شریک ڈرائیور کی گاڑی میں رول بار کا ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ، فائر ایگزیکٹر اور فرسٹ ایڈ کٹ کو بھی دوران ریس لازمی قرار دیا گیا ہے ان تمام احتیاطی تدابیر کے بغیر کوئی گاڑی ٹریک پر نہیں اتاری جائے گی جبکہ کورونا کی وبا ء کے پیش نظر ڈرائیور اور ریلی میں شریک افراد ماسک کا لازمی استعمال کریں گے حب ریلی کی انعامی رقم 20لاکھ روپے سے زیادہ پر مشتمل ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ میں ٹویوٹا ہائی ویز کے چیف ایگزیکٹو شجاعت شیروانی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ٹویوٹا ہائی ویز حب ریلی کی بنیاد ڈال کر پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو ایک نئی زندگی دی ،یہی وجہ ہے اب پاکستان میں موٹر اسپورٹس کے ایک درجن سے زائد ایونٹ مختلف شہروں میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ملک کے صحراوں میں ریلی ہو یا بلند پہاڑوں پر ٹویوٹا ہائی ویز اور شجاعت شیروانی ہر ریلی میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ بورڈ کی ملازمین کو کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت، دفاتر بند کردئیے

ٹویوٹا ہائی ویز کے چیف ایگزیکٹو شجاعت شیروانی کو پاکستان میں موٹر اسپورٹس کا بانی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ حب ریلی کی بدولت موٹر اسپورٹس پاکستان میں پروان چڑھا رہا ہے، پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کراس کا انعقاد باقاعدگی سے ہر سال کیا جاتا ہے ، اس سال بھی حب ریلی کا آٹھواں ایڈیشن 13 اور 14مارچ 2021میں سجے گا ۔

Related Posts