افغانستان کا نشریاتی ادارہ اور اتنی زبانوں میں نشریات؟ آپ کو یقین نہیں آئے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طالبان حکومت کے زیر کنٹرول افغانستان کے ریاستی خبر رساں ادارے باختر نیوز ایجنسی نے فرانسیسی زبان میں بھی نشریات شروع کردیں۔

اس سلسلے میں افغان دفتر اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باختر نیوز ایجنسی کی جانب سے اپنے کرم فرماؤں کو بہتر معلومات فراہم کرنے اور سامعین کے لیے آسانی پیدا کرنے کی غرض سے فرانسیسی زبان میں بھی نشریات شروع کردی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق اس وقت باختر خبر رساں ادارہ 11 قومی اور بین الاقوامی زبانوں میں نشریات پیش کر رہا ہے، جن میں افغانستان میں بولی جانے والی زبانوں کے ساتھ بین الاقوامی زبانیں بھی شامل ہیں۔

باختر نیوز ایجنسی افغانستان میں بولی جانے والی تین زبانوں دری یعنی فارسی، پشتو اور ازبک کے علاوہ 8 بین الاقوامی زبانوں جیسے انگریزی، عربی، روسی، اردو، چینی، ترکی، جرمن اور فرانسیسی میں نشریات پیش کر رہی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ادارہ مستقبل قریب میں دیگر اہم زبانوں میں بھی اشاعت اور نشریات شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts