بالی ووڈ میں فواد خان کی انٹری کیسے ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے ٹیلنٹڈ اداکار فواد خان پاکستان کی طرح بھارت میں بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 

بالی ووڈ فلم “خوبصورت” میں وہ کیسے شامل ہوئے، حال ہی میں اس کے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جس سے اس سوال کا جواب مل جاتا ہے کہ فواد خان کو یہ فلم کیسے ملی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم ’خوبصورت‘ میں ان کے ساتھ کوئی بھی بالی وڈ اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے پاکستانی ادا کار فواد خان کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب اداکاروں نے فلم کے لیے اس لیے منع کردیا تھا کیونکہ فلم کا نام ’خوبصورت‘ تھا اور کہانی لڑکی پر مبنی تھی، یہی وجہ تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کا انتخاب کیا گیا۔

فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے سونم کا کہنا تھا کہ دیکھیں کیسے فواد خان ایک بڑے اسٹار بن گئے کیونکہ ان کے اندر اعتماد تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد خان اور میری جوڑی کو سب مداحوں نے بہت پسند کیا اور بطور اداکار فواد خان کو بے حد سراہا بھی گیا۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔  بعدازاں فواد خان بھارتی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ فواد خان نے خود بھی ایک انٹرویو میں بالی وڈ فلمیں آفر ہونے کی وجہ بتائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے میرے ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے’ کی وجہ سے ‘خوبصورت‘ کی آفر ہوئی تھی اور اس فلم میں کام کرنے سے پہلے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا، میں فلم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن میں یہ موقع بھی گنوانا نہیں چاہتا تھا۔

Related Posts