سوشل میڈیاپر کس طرح خوبصورت نظر آئیں؟ آمنہ الیاس کے مفید مشورے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا کس طرح خوبصورت نظر آئیں؟ آمنہ الیاس کے مفید مشورے
سوشل میڈیا کس طرح خوبصورت نظر آئیں؟ آمنہ الیاس کے مفید مشورے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر خوبصورت نظر آنے کے لیے مفید مشورے دے دیئے۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منفرد ویڈیوز کے باعث کافی مشہور ہوگئی ہیں، آمنہ الیاس نے اپنی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں کو فلٹر کا استعمال سکھایا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اداکارہ ان دنوں فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منفرد ویڈیوز کے حوالے سے کافی مقبول ہورہی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں کو فلٹرز استعمال سکھایا ہے۔

آمنہ الیاس کا اپنی نئی ویڈیو میں کہنا تھا کہ فٹ اور اسمارٹ دکھنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، بس اس کے لیے آپ کے پاس سوشل میڈیا پرتھوڑے سے فولوورز ہونے چاہئیں اور آپ کو فوٹو شاپ چلانا آنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ فٹ دکھنے کے لیے جم جانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں، بس جم جائیں اور اپنی تصاویر بنائیں۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے فلٹر کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔

آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر معروف اداکاراؤں نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts