انڈونیشیا کی بہادر خواتین موسمیاتی تبدیلی کے سامنے ڈٹ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انڈونیشیا میں خواتین کا ایک گروپ ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کیخلاف کسانوں کو مدد فراہم کرنے اور کھیتوں اور جنگلات کو بچانے کیلئے میدان میں آگیا ہے۔

پاور آف ماما نامی یہ خواتین گروپ انڈونیشیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کیخلاف مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آیا ہے اور بہت جلد اس نے ملک ہی نہیں پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب 2022 میں پاور آف ماما نامی فائر فائٹنگ گروپ قائم ہوا تو 44 خواتین رضاکارانہ طور پر اس کا حصہ تھیں مگر اب اس گروپ میں چھ مقامی دیہات سے 92 خواتین شامل ہیں۔

آخر یہ خواتین ماحولیاتی حوالے سے ایسی کونسی منفرد خدمات انجام دیتی ہیں، جس کی بنا پر ان کی واہ وا ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ گروپ کیا اور کس طرح کام کرتا ہے؟

دراصل پاور آف ماما فائر فائٹرز گاؤں گاؤں جاکر اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کون سے کسان اپنی زمین کو آگ لگا کر صاف کر رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ وہ جلتی ہوئی زمین کو کنٹرول میں رکھیں۔

کسانوں کو کیسے مدد دی جاتی ہے؟

پاور آف ماما کسانوں کو زمینوں کو جلا کر صاف کرنے کے بجائے نائٹروجن کو مٹی میں واپس لانے اور فصل کی نشوونما کو بڑھانے کے لیے نامیاتی کھاد کے استعمال کی ترغیب دے کر ان کی زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد کر رہی ہیں۔

گروپ کی ایک فائٹر نورینی کہتی ہیں کہ یہ طرز عمل نہ صرف ہمارے ماحول کی حفاظت کرتا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے کاشتکاری کی طویل مدت کو بھی یقینی بناتا ہے۔

پاور آف ماما کی سب سے بڑی عمر کی رکن ساٹھ سالہ جوریا کہتی ہیں کہ ہم خواتین کسانوں کو اپنی زمین کا انتظام کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں، جیسے قدیم زمانے میں لوگ کرتے تھے۔

زمینوں کی دیکھ بھال کیسے کی جائے؟

وہ کہتی ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ نباتی زمین یا گیلی زمین کو تیزابیت سے بچانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسان اپنی فصلوں کو کھاد ڈالنے کے لیے شکر، انناس، کیکڑے کے پیسٹ، چوکر اور ٹیپیو کا کا مرکب استعمال کر سکتے ہیں۔

 خشک موسم کے دوران فصلوں کو آگ لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ماما فائر فائٹرز ہر روز گشت کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ممکنہ آگ کا جلد سے جلد پتہ چل جائے۔

ماما فائٹرز کیسے کام کرتی ہیں؟

انھیں اکثر گاؤں کے ایسے لوگوں سے رپورٹس موصول ہوتی ہیں، جو ماحول کے تحفظ کے لیے ماما گروپ کے کام پر یقین رکھتے ہیں۔ بعض اوقات یہ رپورٹس انھیں ان علاقوں کی طرف لے جاتی ہیں جہاں تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔

جب یہ خواتین آگ کا سامنا کرتی ہیں تو نورینی دوسری خواتین کو آگ بجھانے کے لیے پائپوں کو اٹھانے اور پانی پمپ کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔ دوپہر کے وقت، خواتین نورینی کے گھر پر سادہ لنچ کرتی ہیں۔ اس کے بعد وہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک گشت جاری رکھیں گی۔

پاور آف ماما گروہ انڈونیشین نیچر ری ہیبلیٹیشن انیشیشن فاؤنڈیشن (یاری) نے قائم کیا تھا، جو ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی جانوروں کے بچاؤ کا ادارہ ہے۔

Related Posts